Wednesday, January 15, 2025
Homeاسرائیلاس بار اسرائیل سے مختلف طریقے سے انتقام لیں گے : ایرانی...

اس بار اسرائیل سے مختلف طریقے سے انتقام لیں گے : ایرانی پاسداران انقلاب

Published on

اس بار اسرائیل سے مختلف طریقے سے انتقام لیں گے : ایرانی پاسداران انقلاب

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی نے باور کرایا ہے کہ “ایرانی رد عمل کا بھیانک خواب اسرائیل کو دن رات دہلا رہا ہے”۔

انچیف سلامی کے مطابق اسرائیل کے حکام اور رہنما اپنی سیاسی زندگی جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔ وہ اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر ہر لمحہ موت کے منتظر ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ نے زور دیا کہ “اسرائیلیوں کو انتقام کا کڑوا ذائقہ چکھنا ہو گا … یقینا رد عمل مختلف ہو گا”۔

مقامی میڈیا کے مطابق سلامی نے یہ نہیں بتایا کہ ایرانی جوابی کارروائی کب اور کس طرح ہو گی۔

سلامی نے مزید کہا کہ “غاصب صہیونی نظام اور اس کے اتحادیوں کو یہ گمان نہیں کرنا چاہیے کہ وہ ضرب لگا کر فرار ہو جائیں گے بلکہ انھیں یہ جان لینا چاہیے کہ ان کو ضربوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ فرار نہیں ہو سکیں گے … انھیں بڑے سبق حاصل ہوں گے اور وہ سیکھ لیں گے کہ شیر کی دم سے نہیں کھیلنا چاہیے”۔

اس سے قبل ایرانی فوج اور دیگر ذمے داران کے علاوہ پاسداران انقلاب بھی یہ باور کرا چکے ہیں کہ انتقامی کارروائی طویل ہو سکتی ہے۔ وہ یہ عندیہ بھی دے چکے ہیں کہ اہداف اور انداز کے اعتبار سے جوابی کارروائی اچانک اور غیر متوقع ہو سکتی ہے۔

تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کے فورا بعد ایرانی رہبر اعلیٰ نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک اپنی سرزمین پر قتل کیے جانے والے مہمان کا دردناک انتقام خود لے گا۔

امریکی ذمے داران کے غالب گمان کے مطابق تہران غزہ کی پٹی میں فائر بندی کے مذاکرات کو موقع دینے کی خاطر تل ابیب کے خلاف اپنی جوابی کارروائی مؤخر کرے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے مطابق تباہ حال غزہ کی پٹی میں جنگ بندی تک پہنچنے کی صورت میں ایرانی حملہ ملتوی ہو سکتا ہے۔

Latest articles

احسان اللہ نے پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دائیں ہاتھ کے ابھرتے ہوئے تیز...

کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ایسا ہوتا تو عوام سے نہ چھپاتے، چیئرمین پی ٹی آئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کوئی...

لاس اینجلس میں آگ: گلابی پاؤڈر کیوں پھینکا جارہا ہے؟

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی...

شمالی کوریا کا ایک ماہ میں دوسری بار کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے سمندر...

More like this