ریڈ زون کے قریب کسی کو نہیں پھڑکنے دیں گے،عطاء تارڑ
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورمیں نیوز کانفرنس سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ایس سی او کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے، جس طرح 2014 میں دھرنے دے کر کی گئی تھی، اللہ کے فضل سے ریڈ زون کے قریب کسی کو نہیں پھڑکنے دیں گے، ایس سی او اچھے طریقے سے چلے گی، خوش اسلوبی سے چلے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ آتی ہے کہ ان کو تکلیف ہے کہ پاکستان ترقی کیوں کر رہا ہے ؟ آپ کے دور میں 30 فیصد مہنگائی، آپ کے دور میں ایک منصوبہ نہیں لگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کو پنجاب پر کمائی کے لیے مسلط کیا گیا تھا، پنجاب کے عوام کو لوٹا گیا، اب خیبرپختونخوا میں وہ کام کررہے ہیں، اُدھر بزدار دوم (علی امین گنڈاپور)، یہاں پر وسیم اکرم پلس تھا، وہاں پر پلس پلس پلس لگا دیا گیا ہے، وہ صرف بھڑکیں مارتا ہے، وہ فیڈریشن کے خلاف سرکاری اسلحہ استعمال کرتا ہے۔
عطا تارڑ نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس آنسو گیس لے کر آئی ہے، اس عوام کے ٹیکس کے پیسے کے کروڑوں روپے وہ پیٹرول پر خرچ ہو چکے ہیں، ان کے جلسوں میں جو نجی گاڑیاں ہیں، ان کا پیٹرول بھی سرکار ڈلواتی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کل انہوں نے بھارتی وزیرخارجہ کو اپنے دھرنے میں شرکت کی دعوت دی ہے، ایس سی او کے اور ملک بھی ہیں، پتا نہیں باقی ملکوں کو مدعو کیوں نہیں کیا؟ باقی ممالک بھی آرہے ہیں، ان کو بھی دعوت دے دیتے۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پوری چڑھائی کرکے گئے، علیمہ خان، نورین خان، عظمیٰ خان کور کمانڈر ہاؤس کے باہر، بھانجے نے ڈنڈے پر وردی لٹکائی ہوئی ہے، او بھئی، گئے ہو مانوں اس بات کو۔