Wednesday, July 3, 2024
بین الاقوامییمنی مسلح افواج کا اسرائیلی ، امریکی و برطانوی بحری جہازوں کو...

یمنی مسلح افواج کا اسرائیلی ، امریکی و برطانوی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

یمنی مسلح افواج کا اسرائیلی ، امریکی و برطانوی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ ساری کی نئی چونکا دینے والی پریس کانفرنس سامنے آئی ہے ۔

ترجمان یحییٰ ساری نے کہا کہ ہم مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں کی طرف بڑھنے والے اسرائیلی ، امریکی و برطانوی بحری جہازوں کو نشانہ بنا کر اپنے مشن کے چوتھے مرحلے کے نفاذ کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مشن کے تین ٹارگٹس ہوں گے۔پہلا ٹارگٹ بحیرہ الحمر، بحرہند اور بحیرہ روم میں ہماری میزائلوں کی رسائی کے اندر آنے والا ہر وہ اسرائیلی ، امریکی و برطانوی بحری جہاز ہوگا جو اسرائیل کی جانب جارہا ہوگا یا اسرائیل سے آرہا ہوگا۔

یحییٰ ساری نے بتایا کہ ہمارے دوسرے ٹارگٹ میں اسرائیل کی تمام بندرگاہیں بالخصوص ایلات اور حیفہ شامل ہیں جنہیں مسلسل نشانہ بنایا جائے گا۔

ترجمان یمنی افواج کے مطابق تیسرے مرحلے میں اگر اسرائیل رفح پر حملہ کرنے کے ارادے سے باز نہیں آتا اور حملہ کرتا ہے تو یمنی مسلح افواج ان تمام بحری جہازوں اور کمپنیوں پر جامع پابندیاں عائد کر دے گی جو کسی بھی ملک کی ہوں اور چاہے ان کی منزل کوئی بھی ہو، وہ بحیرہ احمر سے نہیں گزر پائیں گے۔

دیگر خبریں

Trending

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان 100 انڈیکس میں 628 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ

0
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ نئے...