Saturday, January 4, 2025
HomeTop Newsعالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ 14 جنوری کو ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے قرض کی منظوری متوقع ہے۔

قرض کی منظوری کے بعد ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن ریسر کا اسلام آباد کا دورہ بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کے تحت 10 سال کے اہداف طے کیے گئے ہیں، قرض کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک 35-2025 کے تحت دیا جائے گا۔

وزارت اقتصادی امور کے ذرائع نے کہا کہ 10 سالہ قرض پروگرام کا مقصد سب سے زیادہ نظر انداز اہم شعبوں کو بہتر بنانے پر توجہ دینا ہے، قرض کے تحت منصوبوں کو سیاسی تبدیلیوں سے محفوظ رکھا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ عالمی بینک کے 2 ذیلی ادارے مزید 20 ارب ڈالرز کے نجی قرضوں کے حصول میں معاونت کریں گے، مزید 20 ارب ڈالرز سے مجموعی پیکج 40 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

یونائیٹڈ کپ: پولینڈ نے قازقستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

ٕپولینڈ نے ایگا سویٹیک اور ہیوبرٹ ہُرکاش، کے شاندار کھیل کی بدولت یونائیٹڈ کپ...

More like this