Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsامریکا کا پاکستان میں ہونے والے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات...

امریکا کا پاکستان میں ہونے والے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

Published on

امریکا کا پاکستان میں ہونے والے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے انتخابات پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ صرف پاکستان میں نہیں دنیا میں کہیں بھی ایسے الزامات ہوں تو تحقیقات ہونی چاہیئے، اسی لیے ہم ان الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔

میتھو ملر نے مزید کہا کہ مخلوط حکومت کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں جو بھی حکومت بنے اس کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں، مخلوط حکومت پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی ممالک جہاں پارلیمانی نظام حکومت ہے، جہاں ایک پارٹی کی اکثریت قائم نہ ہو اس قسم کے اتحاد بنتے ہیں، مخلوط حکومت کا فیصلہ امریکا نے نہیں پاکستانی عوام نے کرنا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن پاکستان میں ہونے والے انتخابات سے آگاہ ہیں اور جانتے ہیں کہ پاکستانی انتخابات میں خواتین اور نوجوانوں سمیت لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے کے لیے نکلے ہیں۔

Latest articles

دبئی کیپٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کو ہرا کر پہلا آئی ایل ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق روومین پاول کی شاندار نصف سنچری، اس کے...

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن کی تیز سنچری کی بدولت نیوزی...

دبئی میں شمسی توانائی سے چلنے والی جدید ریل بس سروس کا آغاز

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ورلڈ...

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں 6 ججز...

More like this