Wednesday, January 8, 2025
Homeبین الاقوامیمتحدہ عرب امارات آئندہ سال فروری میں بین الاقوامی نمائشوں ’آئیڈیکس ‘اور...

متحدہ عرب امارات آئندہ سال فروری میں بین الاقوامی نمائشوں ’آئیڈیکس ‘اور ’نیواڈیکس‘ کی میزبانی کرے گا

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی میں 17 سے 21 فروری 2025 کے دوران انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن (آئیڈیکس ) اور نیول ڈیفنس ایگزیبیشن (نیواڈیکس ) کی میزبانی کرے گا۔ امارات نیوز ایجنسی (وام )کے مطابق یہ تقریبات صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی سرپرستی میں منعقد ہوں گی۔

ان ایونٹس کو وزارت دفاع اور ایڈنیک گروپ کے اشتراک سے منظم کیا جا رہا ہے۔ ان تقریبات کے دوران انٹرنیشنل ڈیفنس کانفرنس بھی منعقد ہوگی۔یہ نمائشیں دفاع اور سلامتی کے شعبے کے پیشہ ور افراد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں، جہاں وہ نیٹ ورکنگ، شراکت داری قائم کرنے اور جدید ٹیکنالوجیز پیش کرنے کے مواقع حاصل کریں گے۔آئیڈیکس دفاعی ٹیکنالوجیز میں تازہ ترین پیش رفت کو نمایاں کرے گا، جبکہ نیویڈیکس میری ٹائم سیکیورٹی پر توجہ مرکوز کرے گا۔

یہ ایونٹ ایڈنیک مرینہ واٹر فرنٹ پر جدید بحری جہازوں اور آلات کی نمائش کرے گا۔ 2023 میں آئیڈیکس اور نیویڈیکس کے ایڈیشنز نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں، جن میں 132,000 سے زائد شرکاء، 65 ممالک کے 1,353 نمائش کنندگان، اور 41 بین الاقوامی پویلینز شامل تھے۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this