Wednesday, November 27, 2024
Homeبین الاقوامیمصر میں موجود سوڈانی وزیر اچانک بے ہوشی کے بعد چل بسے

مصر میں موجود سوڈانی وزیر اچانک بے ہوشی کے بعد چل بسے

Published on

spot_img

مصر میں موجود سوڈانی وزیر اچانک بے ہوشی کے بعد چل بسے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سوڈان کے وزیر تعلیم محمود سر الختم جمعے کی شام مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں اچانک انتقال کر گئے۔

ذرائع نے العربیہ کو بتایا کہ سوڈانی وزیر قاہرہ کے جنوب میں الجیزہ میں واقع ایک ہوٹل میں موجودگی کے دوران اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ معائنے پر معلوم ہوا کہ وہ فوت ہو چکے ہیں جس کے بعد ان کی میت ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی معلومات کے مطابق سوڈانی وزیر ذیابیطس کے مریض تھے۔ وہ علاج کے لیے اپنی اہلیہ کے ہمراہ قاہرہ پہنچے تھے۔

ڈاکٹروں کے مطابق الختم کی موت دل کے سنگین مسئلے کی وجہ سے ہوئی۔

قاہرہ میں سوڈان کے سفارت خانے کو وزیر کی وفات سے مطلع کر دیا گیا،اس سلسلے میں ضروری کارروائی کے بعد استغاثہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

واضح رہے کہ 2022 میں بھی جنوبی سوڈان کے آبی وزیر مصر میں انتقال کرگئے تھے.

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this