Wednesday, January 8, 2025
HomeTop Newsڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کی توہین عدالت...

ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کی توہین عدالت کیس میں سزا معطل

Published on

ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کی توہین عدالت کیس میں سزا معطل

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی مینٹیننس پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز ، ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر اور اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) کی سزا 7 مئی تک معطل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایچ او کی انٹرا کورٹ اپیل پر حکم جاری کیا۔

عدالت نے تینوں درخواست گزاروں کی توہین عدالت کیس میں سزا کو 7 مئی تک معطل کیا ہے اور 7 مئی کو اپیل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ہی جسٹس بابر ستار نے یکم مارچ کو سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی غیر قانونی گرفتاریوں کے کیس میں توہین عدالت پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کو 6 ماہ، ایس ایس پی آپریشنز کو 4 ماہ اور ایس ایچ او کو 2 ماہ قید کی سزا سنادی تھی۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this