Sunday, February 16, 2025
HomeTop Newsکثیر الجہتی مالیاتی اداروں کو نیوکلیئر فنانسنگ کرنی چاہیے، وزیر خارجہ

کثیر الجہتی مالیاتی اداروں کو نیوکلیئر فنانسنگ کرنی چاہیے، وزیر خارجہ

Published on

کثیر الجہتی مالیاتی اداروں کو نیوکلیئر فنانسنگ کرنی چاہیے، وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ کثیر الجہتی مالیاتی اداروں کو نیوکلیئر فنانسنگ کرنی چاہیے۔

برسلز میں نیوکلیئر سمٹ میں شرکت کے دوران انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کثیرالجہتی مالیاتی ادارے پہلے نیوکلیئر لفظ کی وجہ سے اس کو فنانس نہیں کرتے تھے مگر اب رائے بن رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے یہی کہا کہ ان اداروں کو اس کی فنانسنگ کرنی چاہیے تاکہ ترقی پذیر ممالک کو بھی یہ مہیا ہوسکے، میں نے دیکھا کہ کئی ممالک کے سربراہوں نے بھی اس بات کا اعادہ کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری توانائی کے حوالے سے اہم تجاویز بھی سامنے آئی ہیں، پاکستان جوہری سیکٹر سے 3 ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی پیدا کررہا ہے، نیو کلیئر انرجی ماحول دوست بھی ہے اور سستی بھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سمٹ کی سائیڈلائن میں میری ترکی کے وزیر خارجہ، متحدہ عرب امارات کے دوست اور چین کے نائب وزیر اعظم سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب میں بہت نقصان ہوا ہے۔

Latest articles

حماس کا سب سے بہترین دوست کون ہے؟

غزہ کی سرزمین کو خریدنے کی بات کرکے، تین مراحل پر مشتمل حماس اسرائیل...

چین امریکہ کے دباؤ کے خلاف “آخر تک لڑے گا”، چینی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعہ کے روز کہا...

حماس نے ہفتے کو رہا ہونے والے تین اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کردیے

فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے ان تین اسرائیلی یرغمالوں کے نام جاری کر...

خیرپور، حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں جانے والے زائرین کی بس کو حادثہ، 16 افراد جاں بحق، 25 زخمی

خیرپور میں قومی شاہراہ پر لاہور سے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں...

More like this