Monday, July 8, 2024
Top Newsوزیراعظم پہلے غیر ملکی دورے پر آج سعودی عرب جائیں گے

وزیراعظم پہلے غیر ملکی دورے پر آج سعودی عرب جائیں گے

وزیراعظم پہلے غیر ملکی دورے پر آج سعودی عرب جائیں گے

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر آج (بروز ہفتہ) سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات متوقع ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کے انتخاب کے بعد شہباز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا۔ وہ سعودی عرب میں چھ سے آٹھ اپریل تک قیام کریں گے، وزیراعظم کے ہمراہ وزرائے خارجہ، دفاع، خزانہ، اطلاعات اور اقتصادی امور بھی سعودی عرب جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمرے کی ادائیگی کریں گے اور بعد ازاں مسجد نبوی میں حاضری دیں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات متوقع ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس کے علاوہ یہ رہنما علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...