Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsصدر مملکت کا اجلاس بلانے سے انکار ،اسپیکر نے قومی اسمبلی کا...

صدر مملکت کا اجلاس بلانے سے انکار ،اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

Published on

صدر مملکت کا اجلاس بلانے سے انکار ،اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ’ایوان نامکمل‘قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے سے انکار کے بعد اسپیکر راجا پرویز اشرف نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کا پہلا اجلاس 29 فروری صبح 10 بجے طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے پارلیمانی افیئرز ڈویژن کی سمری کے جواب میں صدر مملکت نے کہا کہ ایوان زیریں مکمل نہیں ہے، اس لیے وہ درخواست کے مطابق اجلاس نہیں بلوا سکتے، ان کے اس جواب پر سیاسی جماعتوں نے تنقید کی جب کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے صدر سے ریاست کے سربراہ کے طور پر اپنے اختیارات کا غلط استعمال نہ کرنے کا کہا۔

مبصرین سمجھتے ہیں کہ صدر مملکت سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے تک اجلاس مؤخر کرنا چاہتے ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی ہے۔

آئین کے تحت 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 21 روز کے اندر طلب کیا جانا ضروری ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سینئر عہدیدار کے مطابق صدر کے21 دن کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے پابند ہیں، بصورت دیگر سیکریٹریٹ خود اجلاس بلا سکتا ہے۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق سیکریٹریٹ نے نئی اسمبلی کے پہلے اجلاس کے لیے تمام ضروری انتظامات کر لیے ہیں۔

Latest articles

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

عالمی غذائی امداد بحال، امریکہ نے خوراک کے عطیات پرعائد پابندی ختم کردی

اردو انٹرنیشنل اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اعلان...

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انڈیکس جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024ء جاری کر دیا،...

جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے بغیر اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ممکن نہیں،حماس

اردو انٹرنیشنل حماس کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو...

More like this