Tuesday, January 7, 2025
HomeTop Newsافغان سرحدی علاقوں میں بہت احتیاط اور انٹیلیجنس اطلاعات کے بعد آپریشن...

افغان سرحدی علاقوں میں بہت احتیاط اور انٹیلیجنس اطلاعات کے بعد آپریشن کیا، دفترخارجہ

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ پاکستان کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان سرحدی علاقوں میں بہت احتیاط اور انٹیلیجنس اطلاعات کے بعد آپریشن کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے بعد پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان سیکیورٹی اور بارڈر مینجمنٹ اور تجارت سمیت تمام موضوعات پر ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ضروری ہے کہ امریکا علاقائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کرے، اس سے خطے میں طاقت کا توازن خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا ہے اور یہ کسی بھی طرح امریکا یا کسی اور ملک کے خلاف نہیں۔ پاکستان امریکا کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا۔

رچرڈ گرینل کے پاکستان سے متعلق بیانات
انہوں نے نومنتخب امریکی صدر ڈنلڈ ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل کے پاکستان سے متعلق بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کئی مواقع پر کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعمیری اور مثبت تعلقات رکھنے کا خواہاں ہے اور توقع رکھتا ہے کہ پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت نہ کی جائے۔ اگر کو فرد اپنی ذاتی حیثیت میں بیان دیتا ہے تو اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے کمٹڈ ہے
افغانستان میں خارجی دہشتگردوں کیخلاف پاک فضائیہ کی کارروائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے کمٹڈ ہے، پاکستان نے سرحدی علاقوں میں انٹیلیجنس اطلاعات کے بعد آپریشن کیا، ہم امید کرتے ہیں کہ افغانستان پاکستان میں دہشت گردی کے حملوں کے لیے اپنی سر زمین کا استعمال روکے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نے ٹی ٹی پی پاکستان کے لیے خطرہ ہے، پاکستان مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے، ایمبیسیڈر محمد صادق نے اس ہفتے امیر متقی سراج الدین حقانی نور الدین عزیزی اور افغان نائب وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں بہت سارے معاملات پر بات کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان سیکیورٹی اور بارڈر مینجمنٹ اور تجارت سمیت تمام موضوعات پر ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں۔ پاکستان نے افغان سرحدی علاقوں میں بہت احتیاط اور انٹیلیجنس اطلاعات کے بعد آپریشن کیے۔

افغان عوام کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں۔

ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں اور سوشل میڈیا کی خبروں پر یقین نہ کریں۔ آپریشن بہت ٹھوس اطلاعات پر کیا گیا، پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں افغان عوام کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں، افغانستان کے ساتھ تمام معاملات کو حل کرنا پاکستان کی ترجیح ہے۔

انہوں نے ایکم سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی صدر کی حلف برداری میں وزیر خارجہ کی شرکت پر ہمارے پاس کوئی اطلاعات نہیں، نہ ہی خواجہ آصف کی اس تجویز کے حوالے سے اطلاع ہے کہ عمران خان کی رہائی کے بدلے عافیہ صدیقی کو رہا کیا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوجیوں کے داخلے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس طرح کی افواہوں پر بات نہیں کر سکتے، پاکستان اپنے دفاع کے لیے ہروقت تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا افواہوں پر کان نہ دھریں اور اس حوالے سے آئی ایس پی آر ردعمل دے سکتا ہے۔

سال کی آخری بریفنگ
قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سال کی آخری بریفنگ ہے جس میں سال 2024 کا اجمال پیش کیا جائے گا۔

نئے سال 2025 کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2024 سفارتی حوالے سے بہت اہم سال تھا۔اس سال سعودی عرب ، قازقستان ، برطانیہ، بیلجئیم، بیلاروس اور دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات مضبوط کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے ترکمانستان کا دورہ کیا، جب کہ وزیراعظم نے آذربائیجان، قطر، سعودی عرب، قازقستان ، اور دیگر ممالک کے دورے کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب کے 4 دورے کیے۔ جس میں ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ 5 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدوں پر بات چیت کی گئی۔

انہوں نے آگاہ کیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرکارجہ اسحاق ڈار نے بھی گیمبیا اور برطانیہ کے دورے کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے اعلیٰ سطحی سفارتی کانفرنسیں منعقد کی۔ سیکرٹری جنرل cica اور دولت مشترکہ نے پاکستان کا دورہ کیا۔

پاکستان نے اس سال چین کے ساتھ اعلیٰ سطحی دورے کیے۔ جب کہ چینی وزیراعظم پاکستان آئے اور وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے دورے کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سال کے آغاز میں ایران کے ساتھ فوجی جھڑپیں ہوئیں، لیکن جلد ہی تعلقات کو بہتر کر لیا گیا۔ اپریل میں ایرانی مرحوم صدر ابراہیم رئیسی نے دورہ کیا۔

انہوں نے امریکا ذکر کرتے ہوئے کہا امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے، امریکا پاکستانی مصنوعات کی سب سے بڑی منڈی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سال یورپی یونین نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی ختم کی۔کامن ویلتھ سمٹ سموعہ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے مختلف موضوعات پر بات کی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان ترکئے اور ترکمانستان کے درمیان سہ فریقی اجلاس ترکمانستان میں ہوا۔ ای سی او اور ایس سی او 2 اہم تنظیمیں رہیں۔

انہوں نے کہا افغانستان پاکستان کے سفارتی محاذ پر پہلے نمبر کا ایجنڈا رہا۔ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے دونوں ملکوں کے درمیان سب سے زیادہ ڈسکس ہوئے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اور ملائیشیا نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔ سال 2024 میں پاکستان نے کثیر القومی سفارتی محاذوں پر کام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں کثیر القومیتی نقطہ نظر پر بات کی۔ اس سال پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا۔

ترجمان کے مطابق اس سال پاکستان نے فلسطین پر ہونے والے مظالم پر بھرپور آواز اٹھائی۔ اس سال پاکستان نے بھارت کے ساتھ کرتار پور کوریڈور کو 5 سال کے لیے توسیع دی۔

انہوں بتایا کہ پاکستان کے دوسرے جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے۔اس سال پاکستان نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے بھرپور آواز اٹھائی۔ او آئی سی میں کشمیر کے لیے آواز اٹھائی گئی۔

انہوں نے25 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزاؤں پر امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین کے ردعمل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی ذمہ داریاں ادا کرنے کے حوالے سے کمٹڈ ہے۔ یورپی یونین کے ساتھ تعلق دوطرفہ فائدہ مند ہے، ایک طرفہ فائدہ مند نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا عدالتی نظام انسانی حقوق کی حفاظت کے لیے بھرپور طریقے سے کام کرنے کے قابل ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان ایران کے ساتھ مل کر دہشتگردی سے مقابلہ کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ ہم اپنے مشترکہ معاہدات پر عمل درآمد کے لیے بھی پرعزم ہیں۔

انہوں نے بھارتی شہری حمیدہ بانو بھارت واپسی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا حمیدہ بانو کو انسانی اسمگلرز پاکستان لے کر آئے اور پاکستان نے ان کی بھارتی شہریت کی تصدیق کے بعد ان کی واپسی کے انتظامات کیے۔

انہوں بھارت میں 18 سال سے قید پاکستانی شہری محمد فہد کے حوالے سے کہا اس بارے میں بھارت سے بات چیت جاری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو چین کی کمیونسٹ پارٹی نے مدعو کیا تھا، انہوں نے وہاں سرکاری حکام سے تجارت سرمایہ کاری اور موسمیاتی تبدیلی کے معاملات پر بات کی۔ ایسے افراد جو حکومتی عہدیدار نہیں ہیں (مشاہد حسین ) ان کے بیانات کو ان کی ذاتی رائے سمجھا جائے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اور امریکا مختلف معاملات پر بات چیت کرتے رہتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سفارت کاری دوطرفہ ذرائع سے ہونی چاہیے۔ میڈیا کے ذریعے سے اور ایک دوسرے کے داخلی معاملات پر بات چیت نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں کرم میں رونما صورتحال سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ضلع کرم کی صورتحال پر وزارت داخلہ خیبرپختونخوا حکومت متعلقہ فورمز ہیں۔ وہ اس حوالے سے بتا سکتے ہیں

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ابھی تک آصف مرچنٹ کے بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کیں۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...