Wednesday, November 27, 2024
Homeانٹرنیمنٹ"دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کی بھارت میں ریلیز: بالآخر انتظار ختم!

“دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کی بھارت میں ریلیز: بالآخر انتظار ختم!

Published on

spot_img

مشہور پاکستانی بلاک بسٹرفلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ (ٹی ایل او ایم جے)، جس میں پاکستان کے مایہ ناز اداکار فواد خان اور ماہرہ خان نے اداکاری کی، بالآخر 2 اکتوبر 2024 کو بھارت میں باضابطہ طور پرریلیز ہونے جارہی ہے۔

فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کے آفیشل انسٹاگرام پیج کے مطابق یہ فلم 2 اکتوبر 2024 سے ہندوستانی سینما گھروں میں دکھائی جائے گی۔ فلم کے آفیشل پیج پر کیپشن میں درج تھا کہ “دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی میراث زندہ ہے ، ابھی اپنے ٹکٹ بک کروائیں!۔

پوسٹ میں آنے والی مزید معلومات کا اشارہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلم دکھانے والے سینما گھروں کی فہرست جلد شیئر کی جائے گی۔

یہ فلم ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں ہندوستان میں ریلیز ہونے والی تھی۔ تاہم، ریلیز کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا، جس سے مداحوں کو مایوسی ہوئی۔اس وقت، ہندوستانی ملٹی پلیکس آئی این اوکس کے ایک ترجمان نے انکشاف کیا کہ ، “ڈسٹری بیوٹر نے بتایا ہے کہ ہندوستان میں فلم کی ریلیز اب غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے، اور ہمیں کوئی نئی تاریخ نہیں دی گئی ہے اور نہ ہی اسے روکنے کی وجہ بتائی گئی ہے۔”

زی اسٹوڈیو، جس نے فلم کی تقسیم کے حقوق حاصل کیے تھے، دہلی اور پنجاب میں فلم کو ریلیز کرنے کے لیے تیار تھا، لیکن انہوں نے 2022 میں ہونے والی تاخیر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کی جانب سے کوئی تبصرہ نہ کرنے کے باوجود،ذرائع نے بتایا کہ فلم سی بی ایف سی کی منظوری ملنے کے بعد اسے سینما گھروں میں دکھایا جائے گا۔

اس سے قبل یہ اطلاعات تھیں کہ بھارتی سیاسی جماعت مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے فلم کی ریلیز کی مخالفت کی ہو گی۔ اس کے باوجود پنجاب سنسر بورڈ سے اس کی منظوری کی توقع تھی۔

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ (ٹی ایل او ایم جے) کو پاکستان سے ہندوستان کے سفر میں کافی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا لیکن فلم کی کامیابی ناقابل تردید رہی ہے۔ اس نے اپنا آغاز 13 اکتوبر 2022 کو کیا اور جلد ہی اگست 2023 تک دنیا بھر میں 400 کروڑ روپے سے تجاوز کر کے تاریخ رقم کی اور مولا جٹ یہ شاندار سنگ میل عبور کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی۔

بھارت میں اکتوبر میں ریلیز ہونے کے ساتھ، دی لیجنڈ آف مولا جٹ شعیب منصور کی بول کے بعد، ایک دہائی سے زائد عرصے میں بھارتی سینما گھروں میں آنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی۔ فلم کی کامیابی اور اس کی مشہور کاسٹ کی وجہ سے، ہندوستانی شائقین اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، کیونکہ اسے سینما کا شاہکار تصور کیا جاتا ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...