Sunday, January 5, 2025
Homeایرانعالمی برادری اسرائیل کو ایرانی خودمختاری کی پاسداری کا پابند بنائے: سعودی...

عالمی برادری اسرائیل کو ایرانی خودمختاری کی پاسداری کا پابند بنائے: سعودی عرب

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کی خودمختاری کا احترام کرے اور اس کی سرزمین پر حملہ نہ کرے۔

ریاض میں منعقدہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو پابند کرے کہ وہ ایران کی خودمختاری کا احترام کرے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے فون کال کی۔ ایرانی صدر نے مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلانے کے اقدام کی تعریف کی ہے۔ سربراہی اجلاس میں فلسطینی علاقوں اور لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے تسلسل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی صدر نے سربراہی اجلاس کی کامیابی اور اس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے ایرانی دارالحکومت تہران میں ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان فوجی اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف آف جنرل سٹاف فرسٹ لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی کا ایران کا دورہ بیجنگ معاہدے کے دائرہ کار میں ہے۔ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے ہم آہنگی اور تعاون کی سطح کو بڑھانا ہے۔

سعودی چیف آف دی جنرل سٹاف نے ایران کے سسٹنٹ چیف آف سٹاف برائے انٹیلی جنس اور سیکورٹی امور میجر جنرل غلام محرابی سے بھی ملاقات کی۔ دونوں نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this