
The ICC delegation returned to Dubai after reviewing the preparations for Champions Trophy 2025-PCB
آئی سی سی کا وفد چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد واپس دبئی پہنچ گیا
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والا آئی سی سی کا وفد واپس دبئی پہنچ گیا ہے۔
آئی سی سی کی پانچ رکنی معائنہ ٹیم نے کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں تیاریوں کا جائزہ لیا، حفاظتی اقدامات، لاجسٹکس، ہوٹل میں رہائش، پریکٹس کے مقامات اور تینوں اسٹیڈیم میں اپ گریڈ پر توجہ دی۔
سینئر ایونٹ منیجر سارہ ایڈگر، ایونٹ منیجر عون محمد زیدی، کرکٹ کے جنرل منیجر وسیم خان اور سیکیورٹی منیجر ڈیوڈ مسکر دبئی واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ آئی سی سی کے براڈکاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج پاکستان میں ہی قیام پذیر ہیں۔
اپنے دورے کے دوران پی سی بی حکام نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بڑے تعمیراتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے معائنہ ٹیم کو مثالی سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔
آئی سی سی کی ٹیم نے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔