حکومت کا چیف جسٹس کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ وہ چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کسی کو کسی کے قتل کا فتویٰ جاری کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کے ہمراہ وزیرِ دفاع نے مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف جسٹس کے خلاف چلائی جانے والی پروپیگنڈہ مہم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خونریزی کے لیے مذہب کو استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔