ہیلی کاپٹر حادثے میں جاںبحق ایرانی صدر کی تدفین ان کے آبائی شہر میں جمعرات کو ہوگی

0
87

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنے ساتھیوں سمیت جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کی شام ان کے آبائی شہر مشہد میں کی جائے گی۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ایرانی صدر کی آخری رسومات کی ادائیگی کا آغاز آج ایران کے شہر تبریز سے ہوگیا ہے۔

تبریز کے بعد منگل کو ابراہیم رئیسی کی میت کو ایران کے شیعہ علما کے مرکز قم پہنچایا جائے گا جسے بعد میں تہران منتقل کیا جائے گا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای بدھ کی صبح سے شروع ہونے والے بڑے جلوسوں سے قبل منگل کی رات تہران میں ایک تعزیتی تقریب میں نماز ادا کریں گے۔

اس کے بعد ایرانی صدر کو جمعرات کی صبح جنوبی خراسان صوبے اور بعد ازاں ان کے آبائی شہر مشہد لے جایا جائے گا، جہاں آخری رسومات کے بعد جمعرات کی شام ان کی تدفین کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 20 مئی کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان دیگر ساتھیوں کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔