Thursday, January 2, 2025
Homeالیکشن 2024عمران خاناسٹیبلشمنٹ نے دھوکہ دیا، کسی بھی فریق سے مذاکرات کے دروازے بند...

اسٹیبلشمنٹ نے دھوکہ دیا، کسی بھی فریق سے مذاکرات کے دروازے بند کر رہا ہوں،بانی پی ٹی آئی

Published on

اسٹیبلشمنٹ نے دھوکہ دیا، کسی بھی فریق سے مذاکرات کے دروازے بند کر رہا ہوں،بانی پی ٹی آئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دھوکہ دیا، کسی بھی فریق سے مذاکرات کے دروازے بند کر رہا ہوں۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کو بات چیت سے نہیں روکا، میں نے 6 پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی اجازت دے رکھی تھی لیکن آج سے پارٹی کو ہدایت کر رہا ہوں اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا کیوں کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دھوکہ دیا ہے، اس لیے میں آج سے اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی فریق سے بھی مذاکرات کے دروازے بند کر رہا ہوں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ 8 ستمبر کے جلسہ کی تاریخ اور این او سی اسٹیبلشمنٹ نے دیا تھا، علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ نے اٹھایا یہ اخبارات میں چھپا ہے، ایک صوبے کے وزیراعلی کو اٹھا کر آپ نفرتیں بڑھا رہے ہیں، ہمیں اجازت ملے یا نہ ملے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کریں گے۔

صحافی نے جب سوال کیا کہ ’علی امین گنڈاپور کے بیانات سے بغاوت کا تاثر جاتا ہے کہ آپ بغاوت کی ترغیب دے رہے ہیں؟‘، اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ہم نے کون سی بغاوت کی ہے؟ علی امین گنڈا پور نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے، میں علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں ،علی امین گنڈا پور کے بیان پر معافی مانگنے والا بزدل ہے، اسے پارٹی میں نہیں ہونا چاہیئے وہ پارٹی چھوڑ دے‘۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم سے سوال ہوا کہ ’فیصل واوڈا نے الزام لگایا ہے کہ ارشد شریف قتل کے پلاٹ میں آپ، جنرل فیض اور مراد سعید شامل تھے؟‘، جواب دیتے ہوئے قائد پی ٹی آئی نے کہا کہ فیصل واوڈا ان کا ماؤتھ پیس ہے اور یہ سب کو پتا ہے، ٹھیک ہے آپ ارشد شریف قتل کیس کا اوپن ٹرائل کر لیں تو سب سامنے آجائے گا‘۔

Latest articles

پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹر کے کنٹریکٹ کا اعلان رواں ماہ کرے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) رپورٹ کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رواں ماہ...

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کے اسکواڈ میں اہم تبدیلیوں کا امکان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 19 فروری...

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل کی ترقی، بابر اور شاہین کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل...

ایڈم ملنے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے بدھ...

More like this