اردن کے اسکواڈ کی تفصیلات
اردن کے اسکواڈ کی تفصیلات
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق اردن کے اسکواڈ کے تکنیکی عملے نے، کوچ حسین اموتا کی قیادت میں، ایک فہرست کا اعلان کیا جس میں 24 کھلاڑی شامل تھے۔
فہرست میں یزید ابو لیلیٰ، عبداللہ الزعبیہ، عبداللہ الفاخوری، عبداللہ نصیب، یزن العرب، براء مرعی ، سعد الرؤسان، احسان حداد، فراس شلبایۃ، محمد ابو حشیش، سالم العجالین۔ ، محمود شوکت، نزار الرشدان، ابراہیم سعدۃ، نور الروابدۃ،
رجائی عاید ، یوسف ابو جلبوش، صالح راتب ، محمود مرضی ، محمد ابو رزق ۔انس العوظات،علی علوان ،موسیٰ التعمری اور یزن النیعمات شامل ہیں ۔
اردن کی ٹیم 21 مارچ بروز جمعہ دوپہر 2 بجے پاکستانی وقت کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد کے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوگی
۔
اردن ٹیم آج عمان میں مقامی کھلاڑیوں اور بیرون ملک کچھ پروفیشنلز کی موجودگی میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گی، اور پھر رواں ماہ کی 19 تاریخ بروز منگل کو پاکستان روانہ ہو گی۔
کوالیفائنگ سسٹم کے مطابق، ہر گروپ سے پہلی دو ٹیمیں 2026 کے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ جاتی ہیں ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اردن ٹیم نے 2023 کے ایشین کپ کے فائنل میچ میں قطر سے 1-3 سے شکست کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کی تھی
۔
2026 ورلڈ کپ اور 2027 کے ایشین فائنلز کے مشترکہ ایشین کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ کے ڈرا میں اردن کی ٹیم کو سعودی عرب، تاجکستان اور پاکستان کے ساتھ گروپ نمبر سات میں رکھا۔