Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsسائفر لہرانے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا،شرجیل میمن

سائفر لہرانے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا،شرجیل میمن

Published on

سائفر لہرانے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا،شرجیل میمن

سابق وزیر اطلاعات سندھ رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سیاسی مقاصد کیلئے کاغذ جلسے میں لہرایا گیا۔انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر سائفر معاملے کو سیاسی رنگ دیا،قوم کو گمراہ کیا گیا، آنکھوں میں دھول جھونکی گئی۔سائفر لہرانے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا، قوم کو غلط بیانیہ دیا گیا کہ ایک ملک ان کے خلاف ہے۔<

اس وقت اسٹیبلشمنٹ اور تمام سیاسی جماعتوں پر الزامات لگائے گئے۔آج تک ملک کی معیشت سنبھل نہیں پائی،بھارتی میڈیا نے جس طرح سائفر کیس کو اٹھایا سب نے دیکھا ۔دشمن ممالک کو فائدہ پہنچایا گیا۔ماضی میں لیڈران نے جیلیں کاٹی ہیں ۔آصف علی زرداری کو بغیر کسی قصور کے گیارہ سال جیل میں رکھا گیا۔

بڑے لیڈر وہ نہیں ہوتے جن کی پارٹیوں کو کچھ لوگ لانچ کرتے ہیں اور لاہور میں جلسے کراتے ہیں۔

دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں آر ٹی ایس بٹھا کر عوام کے حق میں ڈاکا ڈالا گیا، شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کے دور میں جتنے بھی بل پاس ہوئے وہ غیر قانونی تھے۔جس نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آیا تھا اس دن عمران خان پر پابندی لگنی چاہیے تھی ، شرجیل میمن نے کہاکہ عمران خان نے نو مئی جیسا ہولناک واقعہ کیا اسے جج صاحبان کہتے ہیں گڈ ٹو سی یو۔

قبل ازیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کالے کرتوتوں کی وجہ سے جیل میں ہے، تحریک انصاف قیادت ملک اور اداروں کے خلاف سازشیں کر رہی تھی جب کہ ایک پارٹی وہ ہے جو صرف اپنے کیسزختم کرانے آئی ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ عوام کوکوئی انٹرسٹ نہیں کون جیل جا رہا ہے کس سے بدلہ لینا ہے، بلکہ عوام چاہتے ہیں کہ ہمیں مشکلات سے نکالا جائے۔شرجیل میمن نے کہا کہا یک لیڈرجیل میں ہے سہولت مانگ رہاہے کہ باہرجانے دیاجائے، ایک پارٹی کہتی ہے ایٹم بم ہم نے دیا، سی پیک بھی ہم نے شروع کیا، شکرہے وہ پارٹی یہ نہیں کہتی کہ پاکستان بھی ہم نے بنایا۔

Latest articles

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

عالمی غذائی امداد بحال، امریکہ نے خوراک کے عطیات پرعائد پابندی ختم کردی

اردو انٹرنیشنل اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اعلان...

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انڈیکس جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024ء جاری کر دیا،...

More like this