Monday, January 6, 2025
Homeپاکستاننئے مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں اور لگژری آئٹمز پر ٹیکس...

نئے مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں اور لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز

Published on

نئے مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں اور لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے مالی سال کے بجٹ میں درآمدی گاڑیوں اور لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں شامل نہ ہونے والوں کے خلاف کارروائی کی تجویز ہے جب کہ ایپ میں رجسٹر نہ ہونے والے تاجروں کو نوٹس بھیجےجائیں گے، تاجردوست ایپ سے رجسٹر نہ ہونے پر 10 ہزارروپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا اور غیر رجسٹرڈ کاروبارکے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 182 کےتحت کارروائی ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں 1300 سی سی سے زائد کی درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھنےکا امکان ہے جب کہ 850 سی سی سے زائد کی تمام نئی گاڑیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر مزید ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، نان فائلرزکے بینکوں سے 50 ہزار سے زائد رقم نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس 0.6 سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی بھی تجویز ہے، نان فائلرز کے کیش نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس میں اضافے سے 15 ارب روپےسے زائد جمع کرنے کا تخمینہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بجٹ میں غیرضروری اور لگژری اشیاء کی امپورٹ پر ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز ہے، آئندہ بجٹ میں چھٹے شیڈول میں موجود ٹیکس رعایتیں ختم کرنے یا کم کرنےپر بھی غور کیا جارہا ہے۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this