Friday, July 5, 2024
Top Newsتحریک انصاف کا چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے بائیکاٹ...

تحریک انصاف کا چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ

تحریک انصاف کا چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اور کورکمیٹی نے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دے دیا اور چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔

ذرائع کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہاؤس آف فیڈریشن نامکمل ہے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کا انتخاب غیر آئینی ہے، خیبرپختونخوا کے سینیٹرز کا انتخاب کئے بغیر چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آئینی اسکیم کے بھی خلاف ہے، چیئرمین کی غیر موجودگی میں سینیٹ غیر فعال ہے، سینیٹ سیکرٹریٹ انتظامی فیصلوں کے علاوہ کوئی فیصلہ نہیں لے سکتی، سیکرٹری سینیٹ دباؤ میں آکر ازخود آئین کی تشریح نہیں کرسکتے۔

ذرائع کور کمیٹی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے بغیر ایوان بالاء صرف ایک ڈپارٹمنٹ کی حد تک محدود ہوگیا ہے، جمہوری دور میں پہلی بار سینیٹ غیر فعال ہوا، آئینی اسکیم کو پامال کیاگیا، سینیٹ کو غیر فعال کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف آئینی شکنی کی کارروائی ہونی چاہیئے۔ ادھر سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی ڈیسک قائم کر دیا گیا، سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ہدایات کے مطابق کوآرڈی نیشن کمیٹی بنائی گئی ہے، کمیٹی نے سیکر ٹری سینیٹ کی ہدایت کے مطابق نئے منتخب سینیٹرز کی رجسٹریشن کےعمل کو آسان بنانے اور معاونت فراہم کرنے کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کیا ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مختلف شعبوں کا عملہ نئے منتخب سینیٹرز کو معاونت فراہم کرنے میں مصروف ہے، ڈیسک شام 5 بجے تک کام کرتا رہے گا تاکہ نو منتخب سینیٹرز کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو سکے، سیکریٹری سینیٹ نے اس سلسلے میں تمام نو منتخب سینیٹرز کو مراسلہ بھی لکھاہے، ڈیسک صبح 9 بجے سے لیکر شام 5 بجے تک کام کرتا رہے گا۔

دیگر خبریں

Trending

غزہ میں جنگ بندی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی...

0
غزہ میں جنگ بندی کے اثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی وزیر خارجہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...