ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :آسٹریلیا نے نمیبیا کو شکست دے کر سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر لیا
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے بدھ کو سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، اینٹیگا میں نمیبیا کو9 وکٹوں سے شکست دی۔
آسٹریلیا نے 73 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 5.4 اوورز میں فتح حاصل کر لی اور ایونٹ کے سپر 8 مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔
ڈیوڈ ویز نے واحد وکٹ ڈیوڈ وارنر کی حاصل کی جنہوں نے 8 گیندوں پر 20 رنز بنائے.
ٹریوس ہیڈ 17 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نمیبیا کو صرف 72 رنز پر کلین سویپ کر دیا۔
لیگ اسپنر ایڈم زمپا چار اوورز میں 4-12 کے اعداد و شمار حاصل کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے آسٹریلوی کرکٹر بن گئے۔
زمپا نے پلیئر آف دی میچ قرار پانے کے بعد کہا کہ آج رات جیت حاصل کرنا اور سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کرنا، یہ ایک اچھا احساس ہے.
ہم خوش ہیں ٹرافی لے جانے کی کوشش میں یہ پہلا قدم ہے لیکن بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔
تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ نے چار اوورز میں 18 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں مارکس سٹوئنس نے بھی2 وکٹیں حاصل کیں کیونکہ نمیبیا 17 اوورز میں ڈھیر ہو گیا۔
نمیبیا کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس جنہوں نے 17 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 گیندوں میں 36 رنز بنائے وہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے۔