Wednesday, January 8, 2025
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے خلاف...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے خلاف میچ سے قبل ہندوستان کو خبردار کر دیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق ہندوستانی اسپنر ہربھجن سنگھ نے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل ہندوستان کو خبردار کیا جو یکم جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت 9 جون کو نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے سب سے زیادہ متوقع میچوں میں سے ایک میں آمنے سامنے ہوں گے جہاں 34,000 سے زیادہ لوگ اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کے اندر موجود ہوں گے۔

بھارت میں ایک مقامی چینل سے بات کرتے ہوئے ہربھجن نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے کیونکہ دونوں ممالک اکثر ایک دوسرےکے ساتھ کھیلنے کے لیے نہیں آتے۔

ہربھجن نے کہا کہ دن کے اختتام پر پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ (مشکل) ہوتا ہے کیونکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف زیادہ نہیں کھیلتے ہیں ہم ان کے مضبوط اور کمزور زون کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے ہیں لیکن ہندوستانی انتظامیہ ہر کھلاڑی اور ان کے مضبوط اور کمزور زونز پر نظر رکھتی ہے ۔

باولنگ کے شعبے میں بھی پاکستانی بولرز خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط رکھتے ہیں ہندوستانی ٹیم ان پہلوؤں کا خیال رکھے گی یہ چیزیں اس وقت عمل میں آئیں گی جب دونوں فریق میدان میں اس کا مقابلہ کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے گروپس

گروپ اے: بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکہ

گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ، عمان

گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی

گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، نیپال

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this