Friday, July 5, 2024
ایرانشام کے صدر بشار الاسد کی تہران میں سپریم لیڈر خامنہ ای...

شام کے صدر بشار الاسد کی تہران میں سپریم لیڈر خامنہ ای سے ملاقات

شام کے صدر بشار الاسد کی تہران میں سپریم لیڈر خامنہ ای سے ملاقات

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے صدر بشار الاسد نے جمعرات کے روز تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کی اور ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 19 مئی کو اس وقت جانبحق ہو گئے تھے، جب ان کا ہیلی کاپٹر شمال مغربی ایران کے پہاڑی علاقے سے پرواز کرتے ہوئے شدید دھند میں گر کر تباہ ہو گیا۔

اسد نے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے لیے بھی تعزیت پیش کی، جو رئیسی کے ساتھ ہی حادثے میں جانبحق ہو گئے تھے۔

جمعرات کے روز ہی صدر رئیسی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اقوام متحدہ میں ایک اجلاس ہوا، جس کا امریکہ نے یہ کہتے ہوئے بائیکاٹ کیا کہ وہ ”متعدد، ہولناک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث تھے۔”

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی روایتی طور پر کسی بھی ایسے عالمی رہنما کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے میٹنگ کرتی ہے، جو اپنی موت کے وقت ریاست کا سربراہ رہا ہو۔

شام کے ایوان صدر کے ایک بیان کے مطابق جمعرات کو اسد اور خامنہ ای نے کہا کہ ایران اور شام کے تعلقات بہت مضبوط ہیں۔

اردو انٹرنیشنل

واضح رہے کہ صدر رئیسی کی موت ایک ایسے وقت ہوئی جب ایران میں اندرون و بیرون ملک کے تعلقات کے حوالے سے کافی تناؤ کا شکار ہے۔

دیگر خبریں

Trending