اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کی پولیس کی جانب سے جیجو ایئر لائن اور موان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے آپریٹر کے دفاتر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔
جنوبی کوریا کی پولیس کے مطابق طیارہ حادثے کے بعد جیجو ایئر کے سی ای او کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ قانون، اصول کے مطابق حادثے کی وجہ اور ذمے داری کا فوری اور سختی سے تعین کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ 29 دسمبر کے روز جنوبی کوریا کے شہر موان کے ہوائی اڈے پر نجی ایئر لائن جیجو ایئر کا مسافر طیارہ رن وے سے پھسلنے کے بعد کنکریٹ کی باڑ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گیا تھا۔
حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2 افراد کو بچالیا گیا تھا۔
طیارہ تھائی لینڈ سے جنوبی کوریا آ رہا تھا۔