Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی
  • دلچسپ و عجیب

جنوبی کوریا ’سپر ایج سوسائٹی‘ بن گیا، 20 فیصد آبادی کی عمر 65 سال سے متجاوز

check-afp-shrinking-ageing-population-makes-s-korea-super-aged-society-676a3a9ce55df_600

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا عمر رسیدہ لوگوں کا ملک بننے کی راہ پر گامزن ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوبی کوریا ’سپر ایج سوسائٹی‘ بن چکا ہے، جہاں 20 فیصد آبادی کی عمر 65 سال یا اس سے زیادہ ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ایشیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت، جنوبی کوریا نے گزشتہ سال کے اواخر میں فی عورت صرف 0.7 بچوں کی پیدائش ریکارڈ کی، جو دنیا میں سب سے کم شرح پیدائش میں سے ایک ہے اور موجودہ آبادی کو برقرار رکھنے کے لیے درکار 2.1 کی متبادل شرح سے بہت کم ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ جنوبی کوریا کی آبادی عمر رسیدہ ہو رہی ہے اور تیزی سے سکڑ رہی ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارت داخلہ نے ایک نیوز ریلیز میں بتایا کہ 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد 5 کروڑ 10 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ آبادی کا 20 فیصد ہیں، جن کی تعداد ایک کروڑ ہے، جس نے جاپان، جرمنی اور فرانس کے ساتھ جنوبی کوریا کو ’سپر ایجنگ سوسائٹی‘ بنا دیا ہے۔

وزارت کے مطابق اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ 2008 کے بعد سے عمر رسیدہ افراد کی تعداد دگنی ہو گئی، جب ان کی تعداد 50 لاکھ سے بھی کم تھی۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ موجودہ 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کے گروپ میں مردوں کی تعداد 44 فیصد ہے۔

حکومت نے مزید بچوں کی پیدائش کی حوصلہ افزائی کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں، سیول کے حکام نے ایک کوشش میں خواتین کو ’ایگ فریزنگ‘ کے لیے سبسڈی کی پیشکش کی ہے۔

’ایگ فریزنگ‘ خواتین کے لیے بچوں کی پیدائش کی زرخیزی کو محفوظ رکھنے کا ایک طریقہ ہے، تاکہ وہ مستقبل میں بچے پیدا کرنے کی کوشش کرسکیں، اس عمل میں عورت کے انڈے جمع کرنا، انہیں منجمد کرنا اور پھر بعد میں انہیں پگھلانا شامل ہے تاکہ انہیں علاج میں استعمال کیا جا سکے۔

تاہم، اس طرح کی کوششیں مطلوبہ نتائج فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں اور 2067 تک آبادی 39 ملین تک گرنے کا امکان ہے، جب اوسط آبادی کی عمر 62 سال ہوگی۔

Tags: جنوبی کوریا سپر ایج سوسائٹی سرکاری اعداد و شمار عمر رسیدہ لوگوں معیشت

Post navigation

Previous: قائد اعظم کا 148 واں یوم پیدائش، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
Next: پی ڈبلیو ایف کا کشتی کا سب سے بڑا مقابلہ رستم پاکستان کروانے کا اعلان

Proposal for extraordinary defense cooperation with Israel in the US, debate intensifies in Congress
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں اسرائیل کے ساتھ غیر معمولی دفاعی تعاون کی تجویز، کانگریس میں بحث تیز

EU top diplomat Kaya Kalas visits Pakistan Discusses trade, cooperation and strategic issues
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس کا پاکستان دورہ: تجارت، تعاون اور اسٹریٹجک امور پر بات چیت

Tensions rise in Lebanon, Israel declares Beaufort Fort part of security zone
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں کشیدگی میں اضافہ، اسرائیل نے بیوفورٹ قلعے کو سکیورٹی زون کا حصہ قرار دے دیا

یہ بھی پڑہیے

US attacks on Iranian military targets, Iran claims to have targeted US base
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کے ایرانی فوجی اہداف پر حملے، ایران کا امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Tensions rise in Lebanon, Israel declares Beaufort Fort part of security zone
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں کشیدگی میں اضافہ، اسرائیل نے بیوفورٹ قلعے کو سکیورٹی زون کا حصہ قرار دے دیا

US attacks on Iranian military targets, Iran claims to have targeted US base
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کے ایرانی فوجی اہداف پر حملے، ایران کا امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.