
South Africa announces squad for Champions Trophy-AFP
جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 7 وکٹ سے ہرا دیا
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے شارجہ میں اتوار کو اپنے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے آخری مقابلے میں افغانستان کو 7 وکٹ سے شکست دے کر واپسی کی۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم 169 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے رحمان اللہ گربازنمایاں بلے باز رہے انہوں نے 94 گیندوں پر 89 رنزبنائے
جواب میں جنوبی افریقہ نے 33 اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 170 رنز بنائے .
جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرام 69 اور ٹرسٹن اسٹبس نے 26 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
ٹونی زورزی 26،ٹمبا باووما 22 اور ریزا ہینڈرکس 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کی جانب سے محمد نبی، غضنفر اور فرید احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ افغانستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ون ڈے میں 6 وکٹ سے جبکہ دوسرے میچ میں 177رنز سے شکست دی تھی.