الرئيسيةTop Newsشنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، تفصیلات اور شیڈول جاری

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، تفصیلات اور شیڈول جاری

Published on

spot_img

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، تفصیلات اور شیڈول جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، جس میں میزبان پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے اعظم اور دیگر اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی۔

دفترِ خارجہ کے مطابق 2 روزہ ایس سی او سمٹ میں شرکت کے لیے تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان و نمائندوں کی وفاقی دارالحکومت آمد کا سلسلہ جاری ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف آج مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ دیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف ایس سی او کے سربراہی اجلاس کے دوران کل مختلف ممالک کے وفود کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق کل صبح تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان و نمائندے اجلاس میں شرکت کے لیے جے سی سی پہنچیں گے جہاں ان کا استقبال وزیرِ اعظم کریں گے، اس کے بعد گروپ فوٹو کا سیشن ہو گا۔

اجلاس کی کارروائی کا آغاز شہباز شریف اپنے افتتاحی کلمات سے کریں گے، دو طرفہ ملاقاتوں کے دوران دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔

ایس سی او اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحولیات اور سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا اور تنظیم کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا، تنظیم کے رکن ممالک باہمی تعاون کو مزید بڑھانے اور تنظیم کے بجٹ کی منظوری کے لیے اہم تنظیمی فیصلے کریں گے۔

بعد ازاں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور ایس سی او کے سیکریٹری جنرل میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کل مہمانوں کے اعزاز میں سرکاری ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مہمانوں کے استقبال کے لیے اسلام آباد کو رنگین روشنیوں، پھولوں کی سجاوٹ، ایس سی او ممالک کے جھنڈوں اور بینرز سے آراستہ کیا گیا ہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this