اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کو کرکٹ کی تاریخ کے عظیم آل راؤنڈرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے لیکن ان کی جارحانہ طبیعت نے انہیں اکثر تنازعات کے تالاب میں ڈال دیا اور ایک بار پھر ایسا ہی ہوا۔
اپنے غصے پر قابو نہ پانے کی تاریخ رکھنے والے شکیب جب ڈھاکہ پریمیئر میں شیخ جمال دھانمنڈی کلب اور پرائم بینک کرکٹ کلب کے درمیان میچ سے قبل ایک مداح نے ان سے سیلفی لینے کی درخواست کی .
شکیب کوچ محمد صلاح الدین اور سہیل اسلام سے بات کر رہے تھے کہ ایک مداح ان کے پاس آیا اور سیلفی لینے کی درخواست کی بنگلہ دیشی آل راؤنڈر رکاوٹ برداشت نہ کر سکے اور فون چھینتے ہوئے اسے مارنے کے اشارے کر ڈالے۔
تاہم، یہ پہلی بار نہیں تھا جب شکیب کرکٹ کے علاوہ دیگر وجوہات کی بنا پر سرخیوں میں آئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں، وہ سری لنکا کے اینجلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ کرنے کی اپیل کرنے کے لیے صفحہ اول پر رہے ایک ایسا اشارہ جس کی کرکٹ برادری نے تعریف نہیں کی اور اسے “کرکٹ کی روح” کے خلاف قرار دیا گیا۔
یہ واقعہ سری لنکا ے برداشت نہیں ہوا اور میتھیوز کے بھائی ٹریون میتھیو نے یہاں تک کہہ دیا کہ اگر شکیب نے ملک کے اندر قدم رکھا تو ان پر پتھراؤ کیا جائے گا۔
وہ ماضی میں بھی میچ آفیشلز پر اپنا غصہ نکال چکے ہیں جب فیصلہ ان کے حق میں نہیں آیا تھا۔