Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsشاہد آفریدی نے عمران ریاض کی جانب سے لگائے گئے الزامات...

شاہد آفریدی نے عمران ریاض کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا سوشل میڈیا پر بھرپور جواب دے دیا

Published on

spot_img

شاہد آفریدی نے عمران ریاض کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا سوشل میڈیا پر بھرپور جواب دے دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے صحافی عمران ریاض کی جانب سے خود پر لگائے گئے الزامات کا سوشل میڈیا پر بھرپور جواب دیا ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر صحافی عمران ریاض کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ شاہین آفریدی دنیا کا بہترین باولر ہے اور وہ باولنگ کے ساتھ اپنی بیٹنگ بھی بہتر کر رہا ہے۔

عمران ریاض کا مزید کہنا تھ جب تک آپ ٹیم کو شاہد آفریدی کی سیاست سے پاک نہیں کریں گے ٹیم اس وقت تک آگے نہیں جائے گی جیسے ہی یہ ٹیم کے قریب آئیں انہیں اٹھا کر دور پھینک دیں.

شاہد آفریدی اگر شاہین کے آس پاس رہیں گے اور اس کے اندر سیاست کو داخل کریں گے تو اس کا کھیل بھی تباہ کر دیں گے شاہد آفریدی کی سیاست سے اس ٹیم کو جتنی جلدی بچایا جائے اتنا بہتر ہے۔

ان کا کہنا تھا یہ جو پلیئر ہیں یہ شاہد آفریدی سے ڈرتے ہیں کہ اس کی لابی بہت مضبوط ہے اور اس کے بہت تعلقات ہیں لیکن میں نہیں ڈرتا اس بات سے میں صاف بات کرتا ہوں شاہد آفریدی کی گندی سیاست شاہین آفریدی کی کرکٹ کولے ڈوبے گی.

عمران ریاض کی ویڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے ایک کیپشن لکھا جس میں انکا کہنا تھا ایسے ہی گیلے تیتروں اور مشیروں کی وجہ سے سیاسی رہنما آج جیل میں ہیں اگر ان کے آس پاس بہتر لوگ ہوتے تو آج حالات مختلف ہونے تھے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا موجودہ حالات میں یوٹیوب کانٹینٹ بنانے میں یقیناً مشکل پیش آرہی ہوں گی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بنا کر پیش کیا جائے۔

شاہد کا کہنا تھا میری طرف سے جھوٹے پراپیگنڈے کا یہ آخری جواب ہے کیونکہ آپ کو جھوٹ بول کر اور بار بار میرا نام لے کر یو ٹیوب پر ڈالر کمانے ہیں جبکہ مجھے اپنی فاؤنڈیشن سے کیے جانے والے فلاحی کاموں کی دیکھ بھال کرنی ہے اتنا وقت نہیں کہ ہر ٹرول کوجواب دیتا رہوں۔

Latest articles

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

More like this