Thursday, January 23, 2025
Homeکھیلکرکٹانگلینڈ ویمن نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست...

انگلینڈ ویمن نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی

Published on

انگلینڈ ویمن نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے ہوو کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بارش سے متاثرہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ڈی ایل ایس کے طریقہ کار پر 23 رنز سے فتح حاصل کی۔

ہوم سائیڈ نے پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ پر 2-0 کی برتری حاصل کر لی، پہلا میچ 59 رنز سے جیتا تھا۔

دو گھنٹے کی بارش کی تاخیر کے بعد میچ کو کم کر کے9 اوورز فی سائیڈ کر دیا گیا انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایلس کیپسی کے 15 گیندوں پر 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 6-89 رنز بنائے۔

اوپننگ بلے باز مایا بوچیئر نے 15 گیندوں پر 23 رنز بنائے جبکہ ہیتھر نائٹ نے مجموعی اسکور میں 15 رنز کا اضافہ کیا نیوزی لینڈ کی جانب سے لیا تاہوہو اور امیلیا کیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے پاور پلے میں سوفی ڈیوائن اور امیلیا کیر کو جلد کھو دیا چارلی ڈین نے اپنے تنہا اوور میں سوزی بیٹس اور بروک ہالیڈے کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو 4.5 اوورز میں بڑا نقصان پہنچا دیا۔

دریں اثنا، لارین بیل، نیٹ سکیوربرنٹ اور سوفی ایکلیسٹون نے بھی ایک وکٹ حاصل کی اس سے پہلے کہ شدید بارش کے دوران مقابلہ قبل از وقت ختم ہو گیا اور نیوزی لینڈ 6.4 اوورز میں صرف 42 رنز ہی بنا سکا وہ ڈی ایل ایس کے تحت 23 رنز پیچھے تھا.

اب دونوں ٹیمیں تیسرےٹی ٹوئنٹی کے لیے جمعرات کو کینٹربری میں آمنے سامنے ہوں گی۔

Latest articles

وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال کا اختیار کے پی حکومت سے واپس لے لیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال...

سعودی عرب امریکہ میں اپنی سرمایہ کاری کو 600 بلین ڈالر تک بڑھانا چاہتا ہے: سعودی ولی عہد

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکہ...

رافیل لیاؤ کا شاندار گول، اے سی میلان کی جیرونا کو شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اے سی میلان نے پرتگالی...

چیمپئنز لیگ: ریال میڈرڈ نے سالزبرگ کو شکست دے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ نے چیمپئنز لیگ...

More like this