Friday, July 5, 2024
Top Newsسینیٹ الیکشن: خیبرپختونخوا سے سینیٹ امیدوار مراد سعید، اعظم سواتی اور محمود...

سینیٹ الیکشن: خیبرپختونخوا سے سینیٹ امیدوار مراد سعید، اعظم سواتی اور محمود خان کے کاغذات مسترد

سینیٹ الیکشن: خیبرپختونخوا سے سینیٹ امیدوار مراد سعید، اعظم سواتی اور محمود خان کے کاغذات مسترد

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ الیکشن کے لیے خیبرپختونخوا سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جنرل نشستوں پر رہنما تحریک انصاف مراد سعید اور محمود خان کے کاغذات مسترد کردیے گئے، ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوگئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے خیبرپختونخوا سے 42 میں سے 30 امیدواروں کے کاغذات درست قرار جبکہ 12 کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں 7 جنرل نشستوں کے لیے 16 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے ہیں۔

خواتین کی 2 نشستوں کے لیے 6 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست جبکہ ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لیے 8 امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے وہ 21 مارچ تک الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو سینیٹ کی 48 نشستیں خالی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن ان پر انتخابی شیڈول 14 مارچ کو جاری کرنے کا اعلان کیا تھا، بعدزاں 14 مارچ کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر 2 اپریل کو انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا۔

دیگر خبریں

Trending

غزہ میں جنگ بندی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی...

0
غزہ میں جنگ بندی کے اثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی وزیر خارجہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...