Wednesday, July 3, 2024
Top Newsسینیٹ الیکشن: اپیلیٹ ٹریبونل نے زلفی بخاری کی اپیل مسترد کردی

سینیٹ الیکشن: اپیلیٹ ٹریبونل نے زلفی بخاری کی اپیل مسترد کردی

سینیٹ الیکشن: اپیلیٹ ٹریبونل نے زلفی بخاری کی اپیل مسترد کردی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے رہنما پاکستان تحریک انصاف زلفی بخاری کی سینیٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل کو مسترد کردیا جبکہ رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظوری کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

ذرائع کےمطابق جسٹس شاہد بلال حسن نے زلفی بخاری کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنایا جس میں ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز زلفی بخاری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا جس پر ٹربیونل نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

جبکہ دوسری جانب لاہورہائی کورٹ کے ایپلیٹ ٹربیونل نے رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹریاسمین راشد کےکاغذات نامزدگی منظوری کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار ہے۔

دیگر خبریں

Trending

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان 100 انڈیکس میں 628 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ

0
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ نئے...