Sunday, January 5, 2025
Homeپاکستانسیکیورٹی ذرائع نے مظاہرین کی اموات کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد...

سیکیورٹی ذرائع نے مظاہرین کی اموات کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے دیے

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے احتجاج کے خاتمے کے بعد سوشل میڈیا پر کیے جانے والے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چند لوگوں کی جانب سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر مظاہرین کی اموات کا جھوٹا الزام لگایا جارہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانےکیلیےسوشل میڈیا پر جھوٹا اور منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، پولیس اور رینجززکے آپریشن میں کسی قسم کے آتشیں اسلحےکااستعمال نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ رات گئے اسلام آباد کے ڈی چوک، بلیو ایریا اور جناح ایونیو کے اطراف رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن منتشر ہوگئے تھے جبکہ تحریک انصاف نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

وزیراعلیٰ خٰبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، بشریٰ بی اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب مانسہرہ پہنچ گئے ہیں جہاں بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور آج پریس کانفرنس کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات ڈی چوک سے پسپائی اختیار کرنے پر کارکنوں نے پی ٹی آئی قیادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا، اس دوران تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے کنٹینر میں آگ لگ گئی تھی۔

وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے رات گئے میڈیا سے گفتگو میں الزام عائد کیا تھا کہ تحریک انصاف اہم حکومتی شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا، ثبوت مٹانے کے لیے کنٹیر کو خود آگ لگائی گئی ہے، انہوں نے کنٹیر نے ملنے والے کاغذات کا فرانزک تجزیہ کرانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this