Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsسیکیورٹی فورسز نے نوشکی غزنالی سیکٹر پر افغان فورسز کی جارحیت ناکام...

سیکیورٹی فورسز نے نوشکی غزنالی سیکٹر پر افغان فورسز کی جارحیت ناکام بنادی

Published on

spot_img

سیکیورٹی فورسز نے نوشکی غزنالی سیکٹر پر افغان فورسز کی جارحیت ناکام بنادی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک افغان باڈر نوشکی غزنالی سیکٹر پر افغان فورسز کی جانب سے باڑ کی مرمت کے دوران پاکستانی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی جارحیت ناکام بنادی۔

پاکستانی فورسز کے باڑ کی مرمت کے دوران افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی، جس پر پاکستان نے افغان فورسز کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی اور افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے وقت پاکستانی فورسز باڑ کی مرمت کررہی تھیں، جب کہ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتییجے میں افغان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گا اور اپنی علاقائی سالمیت پر کسی صورت حرف نہیں آنے دیا جائے گا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this