پنجاب بھر میں سیکیورٹی خدشات کے باعث دفعہ 144 نافذ
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب بھر میں عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی خدشات پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے اور قومی، صوبائی اسمبلی کے امیدوار، کارنر میٹنگ سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔
لہٰذا صوبے میں فی الفور 12 فروری تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی پر دفعہ 144 کا اطلاق ہوگا۔