Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsمسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے پاگئی

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے پاگئی

Published on

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے پاگئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے پاگئی، MQM این اے 242 شہبازشریف کو دینے کیلئے آمادہ ہوگئی، کراچی میں مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی کی 5 اور سندھ اسمبلی کی 11 سیٹوں پر سپورٹ کی جائے گی، GDA مسلم لیگ ن کو 8 قومی اور 10سندھ اسمبلی کی نشستوں پر سپورٹ کرے گی.

ذرائع کےمطابق ایم کیو ایم این اے 242 شہباز شریف کو دینے پر آمادہ ہوگئی ہے تاہم این اے 242 کی صوبائی نشستوں پر ایم کیو ایم اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ مسلم لیگ (ن) کراچی میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 11 نشستوں پرامیدوارکھڑے کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ این اے 242 پر ایم کیوایم کی دستبرداری کے لیے شہباز شریف کے جلد خالد مقبول سے رابطے کا امکان ہے اور شہباز شریف سے بات چیت کے بعد معاملہ رابطہ کمیٹی میں رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد (ن) لیگ اور ایم کیوایم کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے حلقے این اے 242 سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جاچکے ہیں۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this