Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsسعودی عرب آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے کوئی سفارتی...

سعودی عرب آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے کوئی سفارتی تعلقات قائم نہیں کرے گا, سعودی وزیر خارجہ

Published on

سعودی عرب آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے کوئی سفارتی تعلقات قائم نہیں کرے گا, سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب نے اعلان کر دیا کہ جب تک آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوگی تب تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ممکن نہیں۔ سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین کے مسئلہ پر سعودی حکومت کا مؤقف ہمیشہ ثابت قدم رہا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کو روکنے، غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کا انخلا اور فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق ملنے کی ضرورت پر زور دیا۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے اپنا موقف امریکی انتظامیہ کو پیش کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ اس وقت تک کوئی سفارتی تعلقات قائم نہیں کرے گا جب تک 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کیا جاتا جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہوگا۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ اسرائیل کے دورہ پر پہنچ گئے ہیں . جہاں وہ خطے کی بڑھتی کشیدگی سے متعلق بات چیت کے لیے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو سے ملاقات کریں گے۔

سعودی عرب کا پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کی سلامتی

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this