اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سعودی کنگز کپ کے فائنل میں الہلال اور رونالڈو کی النصر مدِ مقابل تھیں جہاں النصر کو الہلال کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
الہلال نے آغاز سے ہی بہتر کھیل پیش کیا .الہلال کی جانب سےکھیل کے صرف 7 منٹ بعد الیگزینڈر میترووک نے گول کیا. جس کے بعد النصر نے برابری کی بھرپور کوشش کی . کرسٹیانو رونالڈو کے پاس فری کک کے ساتھ گول کرنے کا ایک بہترین موقع تھا، لیکنان کا شاٹ ہدف سے چوک گیا ۔
اس کے بعد النصر کے ایمن یحییٰ نے گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا جس وجہ سے میچ اضافی وقت میںچلا گیا ، اضافی وقت کے باوجود کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی جس کی وجہ سے میچ پنالٹی پر چلا گیا۔ الہلال نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 5-4 سے جیت کر کامیابی حاصل کی اور کنگ کپ آف چیمپئنز کا ٹائٹل اپنے نام کیا .جس پر رونالڈو اور ان کی ٹیم بہت مایوس دکھائی دی.
جدہ اسٹیڈیم میں شکست کے بعد رونالڈو کو میدان میں روتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے ساتھیوں اور کوچز نے اسے تسلی دینے کی کوشش کی لیکن وہ بہت اداس رہے.
کرسٹیانو رونالڈو کے لیے یہ سیزن خاص طور پر مشکل رہا کیونکہ فروری کے ایک میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود لوگوں کو غیر اخلاقی اشارہ کرنے پر انھیں معطل کر دیا گیا تھا۔
لیکن، دوسری طرف، رونالڈو کو النصر گروپ کے لیے کافی کچھ حاصل کرنے کا موقع ملا اس نے 35 گول کے ساتھ سعودی پرو لیگ کے ایک سیزن میں ریکارڈ بنایا ۔