Saturday, January 11, 2025
Homeبین الاقوامیروس نے یوکرین کو خطرناک ہتھیاروں کی تجربہ گاہ سمجھ لیا ہے،...

روس نے یوکرین کو خطرناک ہتھیاروں کی تجربہ گاہ سمجھ لیا ہے، زیلنسکی

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل استعمال کرکے روس نے ثابت کردیا کہ وہ خطے میں امن نہیں چاہتا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے ہائپرسونک میزائل حملہ کرکے دنیا کو اپنے جارحانہ عزائم کے بارے میں بتایا۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ اگر روس کی جارحیت کو ابھی نہ روکا گیا تو یہ جنگ دیگر مغربی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لی گی۔

صدر ایلنسکی نے کہا کہ نئے بیلسٹک میزائل کا استعمال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ روس امن نہیں بلکہ جنگ چاہتا ہے۔

یوکرین کے صدر نے عالمی قوتوں سے اپیل کی کہ روس کے اس جارحانہ اقدام کی کھل کر مذمت کریں اور اسے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

صدر ایلنسکی نے کہا کہ روس نے یوکرینی سرزمین کو ہتھیاروں کے تجربہ کرنے کی جگہ سمجھ لیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یوکرین نے دعویٰ کیا تھا کہ روس نے اس کی سرزمین پر بین البراعظمی بیلسٹک مزائل سے حملہ کیا ہے۔

جس پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا کہنا تھا کہ ڈنیپرو میں واقع یوکرینی سرکاری ایرو اسپیس مینوفیکچرر پیوڈینماش کے پلانٹ کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

تاہم روسی صدر نے یہ نہیں بتایا کہ اس حملے میں کس قسم کا میزائل استعمال کیا گیا۔ انھوں نے یوکرین کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے استعمال کے الزام کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this