Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹروہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیسٹ اور ون...

روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیسٹ اور ون ڈے پلان کے بارےآگاہ کر دیا

Published on

spot_img

روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیسٹ اور ون ڈے پلان کے بارےآگاہ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کے لیے اپنے پلان کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ عرصے کے لیے ایکشن میں ہوں گے۔

ویرات کوہلی کے 2021 میں مستعفی ہونے کے بعد شرما کو تمام فارمیٹس میں ہندوستان کا کپتان مقرر کیا گیا تھا اور انہوں نے آخر کار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے سے پہلے 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا تھا۔

ورلڈ کپ اٹھانے کے دو ہفتے بعد، شرما نے تصدیق کی کہ وہ جلد ہی کسی بھی وقت ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ ہر کوئی انہیں “تھوڑی دیر” کھیلتے ہوئے دیکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں اتنا آگےکا نہیں سوچ رہا واضح طور پر، آپ مجھے تھوڑی دیر کے لیے کھیلتے ہوئے دیکھیں گے .

ہٹ مین نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے بارے میں بھی بات کی جہاں یہ میچ تقریباً ہندوستان کی گرفت سے باہر تھا کیونکہ پروٹیز کو ہینرک کلاسن کی شاندار نصف سنچری کے بعد 30 گیندوں پر 30 رنز درکار تھے۔

روہت نے کہا کہ جب انہیں 30 میں 30 رنز کی ضرورت تھی، ہم پر دباؤ تھا اور اس وقت ہم نے جو پانچ اوور کرائے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم نے اپنا کام سکون سے کیا، گھبرائےنہیں جو ہماری طرف سے بہت اچھا تھا ۔

روہت نےاس فارمیٹ سے سب سے زیادہ اسکورر کے طور پر اختتام کیا 159 میچوں میں 4,231 رنز – اور ٹی 20 بین الاقوامی میچوں میں سب سے زیادہ سنچریوں (پانچ) کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے انہوں نے دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل جیتے ہیں، پہلا 2007 میں بطور کھلاڑی اور اب 2024 میں بطور کپتان۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this