Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹرحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران نے بابر اعظم اور محمد رضوان کا...

رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران نے بابر اعظم اور محمد رضوان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ریکارڈ برابر کر دیا

Published on

spot_img

رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران نے بابر اعظم اور محمد رضوان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ریکارڈ برابر کر دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افغانستان کی اوپننگ جوڑی رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران اتوار کو کنگسٹاؤن، سینٹ ونسنٹ میں آسٹریلیا کے خلاف سپر 8 میچ کے دوران ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 100 رنز کی 3 شراکتیں کرنے والی دوسری جوڑی بن گئی۔

پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان واحد دوسری جوڑی ہیں جنہوں نے دو ایڈیشنز (2021 اور 2022)کے ورلڈ کپ میں تین سنچری کی شراکت داری بنائی تاہم افغان جوڑی نے ایک ہی سیریز میں تینوں سنچریاں اسکور کیں۔

گرباز اور زدران بھی اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ کی دوسری سب سے زیادہ شاندار جوڑی بن گئےانہوں نے پانچ اننگز میں 383 رنز بنائے۔

دونوں کے درمیان 118 رنز کا اسٹینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں آسٹریلیا کے خلاف تیسری سب سے بڑی شراکت داری بھی تھی۔

یاد رہے کہ یہ آسٹریلیا کی افغانستان کے خلاف 6 بین الاقوامی میچوں میں پہلی شکست تھی۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this