Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، حزب اللہ

Copy of featuredphoto (2)

اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، حزب اللہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اپنے سربراہ حسن نصراللہ کی فضائی حملے میں شہادت کے باوجود غزہ کی حمایت اور اسرائیل سے لڑنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم لبنان میں اسرائیلی زمینی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں گروپ کے نائب سربراہ نعیم قاسم نے کہا کہ حسن نصراللہ کی جگہ ایک نئے سربراہ کا انتخاب جلد کیا جائے گا اور یہ کام پہلے سے وضع شدہ طریقہ کار کے تحت کیا جائے گا۔

انہوں نے گزشتہ دنوں بڑی تعداد میں ہونے والی شہادتوں کے باوجود اسرائیل کا مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر قسم کی اسرائیلی زمینی جارحیت کے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

اسرائیل نے رواں ماہ کہا تھا کہ وہ غزہ کے بجائے اپنی توجہ لبنان کے ساتھ اپنی شمالی سرحد کو محفوظ بنانے پر مرکوز کر رہا ہے، تاکہ اکتوبر سے بے گھر اسرائیلی اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔

لبنان پر حملوں میں سینکڑوں افراد شہید اور لاکھوں افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور خطے کے ایک نئی جنگ کے لپیٹ میں آنے کا اندیشہ ہے۔

نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ غزہ اور فلسطین کی حمایت، لبنان اور اس کے عوام کے دفاع اور شہریوں کے قتل عام کے جواب میں اسرائیلی دشمن کا مقابلہ جاری رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں گے اور اگر اسرائیل زمینی راستے سے داخل ہونے کا فیصلہ کرتا ہے تو مزاحمتی قوتیں کسی بھی زمینی تصادم کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کے ساتھ ہیں اور فلسطینی کاز کی حمایت کرتے ہیں لیکن شاید ہمارا ملک جنگ ​​کا مقابلہ نہیں کر سکتا، ہمارا ملک ایک بری حالت میں ہے اور وہ (اسرائیل) غزہ سے فارغ ہو کر لبنان آ گئے ہیں۔

نائب سربراہ نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ جنگ شاید لمبی چلے اور اس میں زیادہ وقت لگے لیکن ہم تیار ہیں، ہم اسی طرح فاتح ہوں گے جیسے 2006 میں اسرائیل کے ساتھ تنازع میں ہوئے تھے۔

لبنان کے وزیر صحت فراس ابیاد نے ہفتے کے روز بتایا تھا کہ 16 ستمبر سے اب تک 87 بچوں سمیت 1ہزار 30 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے کہا کہ لبنان کے اندر 2لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ 1لاکھ سے زائد ہمسایہ ملک شام کا رخ کر گئے ہیں۔

Tags: اسرائیل ایران حزب اللہ حسن نصراللہ شہادت فضائی حملے لبنانی تنظیم نعیم قاسم

Post navigation

Previous: بھارتی اولمپین وینیش پھوگٹ نے ریسلنگ کا میدان چھوڑ کر سیاست میں قدم رکھ دیا۔
Next: جماعت اسلامی کا غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ کا اعلان

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Iran-Israel war intensifies, US eyes Kharg Island, negotiations also ongoing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-اسرائیل جنگ میں تیزی، امریکا کی خارگ جزیرہ پر نظر، مذاکرات بھی جاری

Tehran's command structure affected, details of the assassinations of important figures revealed
  • Editor's Pick
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

تہران کی کمانڈ اسٹرکچر متاثر، اہم شخصیات کی شہادتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

یہ بھی پڑہیے

Ishaq Dar active despite minor shoulder fracture, accident while receiving Egyptian Foreign Minister
  • پاکستان

اسحاق ڈار کندھے کی معمولی فریکچر کے باوجود متحرک، مصری وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران حادثہ

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

PSL 11: Shaheen Afridi and Sikandar Raza accused of security breach-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل 11: شاہین آفریدی اور سکندر رضا پر سیکیورٹی خلاف ورزی کا الزام

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

Iran-Israel war intensifies, US eyes Kharg Island, negotiations also ongoing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-اسرائیل جنگ میں تیزی، امریکا کی خارگ جزیرہ پر نظر، مذاکرات بھی جاری

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.