Sunday, January 12, 2025
Homeالیکشن 2024مناظرے اور معائنے کے لیے تیار ہوں بلاول کا شہباز شریف کو...

مناظرے اور معائنے کے لیے تیار ہوں بلاول کا شہباز شریف کو بھی

Published on

مناظرے اور معائنے کے لیے تیار ہوں، بلاول کا شہباز شریف کو بھی چیلنج

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کا چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں مناظرے اور معائنے کے لیے تیار ہوں، میاں نواز شریف مجھ سے گمبٹ، کراچی یا تھرپارکر میں مناظرہ کر لیں۔

گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کو مباحثے کا چیلنج دیا تھا۔

اس کے جواب میں آج راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دینے والے اپنے صوبے کے معائنے کی دعوت دیں، وہاں مناظرہ بھی ہو گا اور موازنہ بھی ہو گا۔

اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں مناظرے اور معائنے کے لیے تیار ہوں، میاں نواز شریف مجھ سے خیرپور گمبٹ میں مناظرہ کر لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گمبٹ کا ہسپتال پنجاب کے کسی بھی ہسپتال سے بہتر ہے اور یہاں علاج بالکل مفت ہے، میاں صاحب نے تین بار وزیراعظم بننے کے باوجود بھی گمبٹ کا دورہ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید تجویز دی کہ اگر گمبٹ نہیں تو نواز شریف تھرپارکر آجائیں، وہاں کے انفرااسٹرکچر کا معائنہ بھی ہوجائے گا اور چولستان سے تھر کا موازنہ بھی ہوجائے گا، تھر میں کوئلے کا منصوبہ جس کے آپ اور آپ کے بھائی مخالفت کرتے تھے، یہ صرف کراچی نہیں بلکہ فیصل آباد کو بھی سستی بجلی فراہم کررہا ہے۔

پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ یا پھر میاں صاحب کراچی کے این آئی سی وی ڈی کے باہر مباحثہ کرلیں جہاں گزشتہ برس پنجاب کے 84 ہزار سے زائد افراد کا علاج ہوا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں ایسی سہولیات موجود نہیں ہیں۔

بلاول نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ راہ فرار اختیار نہ کریں، براہ کرم بتائیں کہ کس شہر میں اور کس تاریخ کو آپ کے بھائی نے مباحثہ کرنا ہے۔

Latest articles

افغانستان کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اتوار...

جسپریت بمراہ کی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے کے میچوں میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) ہندوستانی میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ ہندوستان...

بنگلہ دیش کا چیمپیئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان، شکیب ڈراپ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے...

پی سی بی کے چیئرمین نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا اچانک دورہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

More like this

افغانستان کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اتوار...

جسپریت بمراہ کی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے کے میچوں میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) ہندوستانی میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ ہندوستان...

بنگلہ دیش کا چیمپیئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان، شکیب ڈراپ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے...