Sunday, January 12, 2025
Homeکھیلفٹ بالرافیل ورانےاس سیزن کے اختتام پر مانچسٹر یونائیٹڈ کو الوداع...

رافیل ورانےاس سیزن کے اختتام پر مانچسٹر یونائیٹڈ کو الوداع کہہ دیں گے

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ڈیفنڈر رافیل ورانے اس سیزن کے ختم ہونے پر کلب چھوڑ دیں گے۔ وہ جولائی 2021 میں ریال میڈرڈ سے تقریباً £34 ملین میں مانچسٹر یونائیٹڈ میں آئے تھے ۔ اس دوران اس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے 93 گیمز کھیلے اور 2023 میں کاراباؤ کپ جیتنے میں یونائیٹڈکی مدد کی۔

مانچسٹر یونائیٹڈ نے کلب کے ساتھ وقت گزارنے پر ورانے کا شکریہ ادا کیا اوران کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یونائیٹڈ میں شامل ہونے سے پہلے ، ورانے کا ریال میڈرڈ میں کامیاب کیریئر تھا، ریال میڈرڈ میں رافیل نے تین لا لیگا ٹائٹل اور چار چیمپئنز لیگ ٹرافی جیتی۔ اس نے 2023 میں بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائر ہونے سے پہلے 2018 میں فرانس کے ساتھ ورلڈ کپ بھی جیتا ۔

ورانے اپریل سے انجری میں مبتلا ہیں، اور یہ غیر یقینی ہے کہ وہ یونائیٹڈ کے سیزن کے آخری تین میچز میں کھیل پائیں گے یا نہیں ۔ یونائیٹڈ کا اگلا گیم نیو کیسل یونائیٹڈ کے خلاف ہے، اس کے بعد ان کا آخری لیگ گیم برائٹن کے خلاف ہے۔ٹین ہیگ کی ٹیم، جو پریمیئر لیگ میں آٹھویں نمبر پر ہے ، 25 مئی کو ایف اے کپ کے فائنل میں مانچسٹر سٹی کے خلاف کھیلیں گی ۔

ورانے نے ذکر کیا کہ ایک سخت سیزن کے باوجود، وہ یونائیٹڈ کے مستقبل کے بارے میں پر امید ہیں، خاص طور پر نئے مالکان کے واضح منصوبے اور حکمت عملی کے آنے کے ساتھ۔ ورانے ، نے کہا میں آپ کو اس سیزن کے آخری ہوم گیم میں الوداع کہنے کے لیے اولڈ ٹریفورڈ میں ملوں گا۔ اور یہ یقینی طور پر میرے لیے ایک بہت جذباتی دن ہوگا ۔”

Latest articles

سری لنکا نے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 140 رنز سے شکست دیدی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور...

آئی سی سی کے وفد کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک...

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان، امام الحق کی واپسی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتہ...

میرا خاندان 3 نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردار ادا کررہا ہے، بلاول بھٹو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے...

More like this