Thursday, February 13, 2025
Homeکھیلاٹالین اوپن ٹینس، آئیگا سویٹیک اورکوکوگف سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

اٹالین اوپن ٹینس، آئیگا سویٹیک اورکوکوگف سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

Published on

اٹالین اوپن ٹینس آئیگا سویٹیک اورکوکوگف سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ،عالمی نمبرون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتےہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں ۔

ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک پولینڈ کی 22سالہ آئیگا سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی میڈیسن کیز کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 3-6 سے ہرا کر سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنالی ۔

دو بار کی اٹالین اوپن چیمپئن آئیگا سویٹیک نے 77 منٹ میں امریکی حریف کھلاڑی کو پچھاڑا، آئیگا سویٹیک نے 2021 اور 2022 میں اٹالین اوپن کا ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

امریکی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکوگف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چین کی حریف کھلاڑی ژینگ کنوین کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7) اور 1-6 سے ہر اکر سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

سیمی فائنل راؤنڈ میں آئیگا نتالیہ سویٹیک کا مقابلہ کوکوگف سے ہوگا۔

Latest articles

چالیس فیصد سے زائد بھارتیوں کا ماننا ہے کہ ٹرمپ بھارت کے لیے مفید ثابت ہوں گے، سروے رپورٹ

اردو انٹرنیشنل انڈیا ٹو ڈے کے تازہ ترین سروے کے مطابق، 40 فیصد...

شامی وزیر خارجہ کا یورپی یونین کا پہلا دورہ، شام کے بحران کے حل کے لیے نئی کوششیں

اردو انٹرنیشنل شام کے وزیر خارجہ اسد حسن الشیبانی جمعرات کو پیرس میں...

بابر اعظم کی مداحوں سے بڑی اپیل، مجھے ’کنگ‘ کہنا بند کردیں

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے...

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بدامنی پھیلانے کی بڑی بھارتی سازش بے نقاب

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر...

More like this