
رحیم یار خان: فصل میں چھپے مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
رحیم یار خان کے علاقے ماچھکلہ میں گنے کی فصل میں چھپے مسلح افراد نے فصل کی کٹائی کرنے والے افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے.
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر گولی لگنے سے چھت پر کھڑی ایک لڑکی بھی جاں بحق ہوئی ہے .واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے کو گھیرے میں لیا جس دوران پولیس اور ملزمان کی دو طرفہ فائرنگ میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان ڈاکو ہیں جن کی شناخت عمر شر اور کومو کے نام سے ہوئی، ان کےدیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔