Wednesday, February 12, 2025
Homeکھیلفٹ بالرافیل لیاؤ کا شاندار گول، اے سی میلان کی جیرونا کو شکست

رافیل لیاؤ کا شاندار گول، اے سی میلان کی جیرونا کو شکست

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اے سی میلان نے پرتگالی فارورڈ رافیل لیاؤ کے شاندار گول کی بدولت جیرونا کو 1-0 سے شکست دے دی اور چیمپئنز لیگ کےناک آؤٹ مرحلے میں براہ راست کوالیفائی کے قریب پہنچ گیا۔

میلان کے لیے واحد گول پہلے ہاف میں اس وقت آیا جب اسماعیل بینیسر کے شاندار پاس پر رافیل لیاؤ نے باکس کے اندر سے گیند کو کنٹرول کیا اورایک زبردست شاٹ لگا کر گیند کو جال میں پہنچا دیا۔

Leao sinks Girona and pushes Milan into Champions League top eight
Leao sinks Girona and pushes Milan into Champions League top eight

جیرونا نے بھی کوشش کی اور برائن گل نے ایک شاندار شاٹ مارا، لیکن ان کا گول آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا۔ 65ویں منٹ میں لیاؤ کے پاس ایک اور موقع آیا، لیکن ان کا کرلنگ شاٹ گول کیپر پاؤلو گازانیگا کی پوسٹ سے تھوڑا اوپر چلا گیا۔

میلان نے اس جیت کے بعد 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چھٹی پوزیشن حاصل کر لی ہے اور وہ آخری 16 مرحلے میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے لیے مضبوط پوزیشن میں ہے۔ ان کا اگلا میچ اگلے ہفتے کروشین کلب ڈینامو زگریب کے خلاف ہوگا۔

دوسری طرف، جیرونا کے پاس صرف 3 پوائنٹس ہیں اور وہ پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے۔

Latest articles

بھارت کو بڑا دھچکا،جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی میں اترنے کی ہندوستان کی امیدوں...

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پہنچ گئے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی...

افغانستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے...

فرانسیسی صدر نے بھی ٹرمپ کے غزہ سے متعلق منصوبوں کو مسترد کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے...

More like this