Wednesday, February 12, 2025
Homeکھیلفٹ بالچیمپئنز لیگ: ریال میڈرڈ نے سالزبرگ کو شکست دے ناک آؤٹ مرحلے...

چیمپئنز لیگ: ریال میڈرڈ نے سالزبرگ کو شکست دے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ نے چیمپئنز لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریڈ بل سالزبرگ کو 5-1 کے واضح فرق سے شکست دی اور پلے آف مرحلے میں رسائی یقینی بنالی۔

سالزبرگ نے میچ کے آغاز میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی، لیکن ریال میڈرڈ کی جانب سے کھیل کے 23ویں منٹ میں روڈریگو نے جوڈ بیلنگھم کے شاندار پاس گول کرکے میڈرڈ کو ابتدائی برتری دلائی۔

Champions League: Real Madrid Thrash RB Salzburg 5-1 To Secure Knockout Spot
Champions League: Real Madrid Thrash RB Salzburg 5-1 To Secure Knockout Spot

ہاف ٹائم سے پہلے روڈریگو نے بیلنگھم کے بیک ہیل پاس پر ایک زبردست لگایا اور اسکور 2-0 کر دیا اور پھر دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی ایمباپے نے بھی ایک گول داغ دیا ، ایمباپے نے سالزبرگ کے گول کیپر کی غلطی کا فائدہ اٹھا کر گیند کو گول میں پہنچایا۔

میچ کے 55ویں منٹ میں ونیسیئس جونیئر نے لوکا موڈرک کے شاندار پاس پر گول کر کے اسکور 4-0 کر دیا۔ میچ کے آخری لمحات میں تھیباؤٹ کورٹوئس کی شاندار پاسنگ کے بعد ونیسیئس نے اپنا دوسرا گول کیا اور اسکور 5-0 کر دیا۔ سالزبرگ کی جانب سے میڈس بڈسٹرپ نے آخری لمحات میں گول کر کے اسکور 5-1 کر دیا، لیکن یہ ان کے لیے کافی نہ تھا۔

Champions League: Real Madrid Thrash RB Salzburg 5-1 To Secure Knockout Spot
Champions League: Real Madrid Thrash RB Salzburg 5-1 To Secure Knockout Spot

اس جیت کے بعد ریال میڈرڈ چیمپئنز لیگ کے پلے آف مرحلے میں اپنی جگہ پکی کر چکا ہے اور خودکار اہلیت کے لیے وہ اگلے ہفتے بریسٹ کے خلاف ایک اہم میچ کھیلے گا۔ دوسری طرف، سالزبرگ چیمپئنز لیگ سے باہر ہو چکا ہے، کیونکہ وہ اپنے سات میں سے چھ میچ ہار چکا ہے۔

Latest articles

بھارت کو بڑا دھچکا،جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی میں اترنے کی ہندوستان کی امیدوں...

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پہنچ گئے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی...

افغانستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے...

فرانسیسی صدر نے بھی ٹرمپ کے غزہ سے متعلق منصوبوں کو مسترد کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے...

More like this